0
Monday 13 Apr 2020 12:44

دیگر صنعتوں کی طرح اسٹیٹ بینک میڈیا ہاؤسز کے لیے بھی خصوصی اسکیم دے، شہباز شریف

دیگر صنعتوں کی طرح اسٹیٹ بینک میڈیا ہاؤسز کے لیے  بھی خصوصی اسکیم دے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے میڈیا انڈسٹری کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‎دیگر صنعتوں کی طرح اسٹیٹ بینک میڈیا ہاؤسز کے لیے  بھی خصوصی اسکیم دے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ‎میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو اس وقت گرنے کے قریب ہے اور حکومت کےعدم تعاون اور پابندیاں عائد کرنےکے سبب میڈیا ہاؤسز دیوالیہ پن کے دہانے پر ہیں۔ قائدحزب اختلاف نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے میڈیا ہاؤسز کو بلاسود قرض دیے جائیں۔

 
خبر کا کوڈ : 856370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش