0
Friday 17 Apr 2020 00:23

خیبر پختونخوا حکومت کا تمام مزدوروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا تمام مزدوروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام مزدوروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام مزدوروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ ورکرز کو شادی، ڈیتھ گرانٹ، معذور پنشن دی جائے گی، لواحقین کو ڈیتھ پنشن اور بچوں کو اسکالرشپ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کی اکثریت مراعات سے محروم ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا ایمرجنسی سے نکلنے کے بعد اس پراجیکٹ پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 857166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش