0
Friday 17 Apr 2020 18:32

جامعہ نعیمیہ لاہور نے صدقہ فطر کی ادائیگی کا نصاب جاری کر دیا

جامعہ نعیمیہ لاہور نے صدقہ فطر کی ادائیگی کا نصاب جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں اہلسنت کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ نے امسال صدقہ فطر کی ادائیگی کا نصاب جاری کر دیا۔ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل صدقہ فطر کی ادائیگی کو جائز قرار دیدیا گیا۔ جامعہ نعیمیہ کے مہتمم اعلی ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق امسال فدیہ صوم، صدقہ فطر فی کس سو روپے ادا کیا جائے، صدقہ فطر عیدالفطر قبل ادا کرنا جائز ہے، جبکہ رمضان المبارک سے قبل بھی ادا کر دیا جائے تو بھی جائزہ ہے، نصاب کے مطابق گندم کے حساب سے سو روپے، جو کے حساب سے دو سو روپے، کھجور کے لحاظ سے سات سو روپے، کشمکش کے حساب سے سترہ سو روپے جبکہ منقہ کے حساب سے فی کس صدقہ فطر دو ہزار تین سو روپے بنتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 857274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش