0
Sunday 19 Apr 2020 15:52

ملک میں کورونا کے 514 نئے کیس رپورٹ، مزید 16 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے 514 نئے کیس رپورٹ، مزید 16 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی جب کہ 159 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7993 ہو گئی طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7847 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 1868 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3649 مریض ہیں۔ سندھ میں 2355، خیبر پختونخوا 1137، بلوچستان 376، اسلام آباد میں 171جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 16 افراد دم توڑ گئے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 60 اموات ہوئیں، سندھ میں 48، پنجاب میں 41، بلوچستان میں 5  گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں کورونا کے 2 مریض جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 857646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش