0
Sunday 19 Apr 2020 22:02

سندھ حکومت سوائے بیان بازی کے کچھ کرتی دکھائی نہیں دی رہی ہے، مفتی محمد نعیم

سندھ حکومت سوائے بیان بازی کے کچھ کرتی دکھائی نہیں دی رہی ہے، مفتی محمد نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ غربت مہنگائی بے روزگاری سے پہلے سے عوام ستائے ہوئے تھے، کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، سندھ حکومت سوائے بیان بازی کے کچھ کرتی دیکھائی نہیں دی رہی ہے، عوام ٹھوکروں پر مجبور ہے، حکمران کہتے ہیں راشن تقسیم کررہے ہیں، مساجد کو کھولنا خوش آئند اقدام ہے، عوام طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مساجد کمیٹی اور آئمہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ وفاق المساجد کے تحت ہونے والے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ گئی جس کی وجہ سے بہت گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، آئمہ مساجد اپنے پڑوس اور محلوں میں ایسے غرباء کی مدد کریں جو مالی اعتبار سے کمزور ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے عوام کی امداد کے حوالے سے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔

مفتی نعیم نے کہا کہ پچیس سال سے پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت کررہی ہے اور سندھ میں ہی غریب کا کوئی پرسان حال دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ مساجد پابند ہیں کہ وہ طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مساجد میں نمازوں کا اہتمام کریں اور مساجد کمیٹی اور آئمہ مساجد اپنی مساجد پر سنیٹائزر گیٹ لگائیں اور کلورین کے محلول کا سپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کھولنے کا حکومتی فیصلہ عالم اسلام کیلئے قابل تقلید ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس نے اس کی طرف توجہ دی ہے کیونکہ مساجد اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے کے مراکز ہیں اور اللہ سے رجوع کے بغیر کوئی بھی مادی قوت انسانیت کو اس مشکل سے نجات نہیں دلوا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 857690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش