0
Monday 20 Apr 2020 23:52

بوشہرہ تنازعہ، تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ کے رہنماوں کی علامہ فدا مظاہری سے ملاقات

بوشہرہ تنازعہ، تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ کے رہنماوں کی علامہ فدا مظاہری سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار اور انجمن حسینیہ کے رہنماوں نے پاراچنار کے روحانی رہنماء علامہ فدا حسین مظاہری سے ملاقات کی اور بوشہرہ تنازعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں مشاورت کی۔ ملاقات کرنے والوں میں تحریک حسینی کے وفد کی قیادت صدر حاجی عابد حسین جعفری اور انجمن حسینیہ کی جانب سے سیکرٹری حاجی سردار حسین وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملک عاشق حسین، سید جاوید علی شاہ، افتخار حسین، مولانا صابر حسین، سید ریاض حسین اور برات علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بوشہرہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس دوران آرمی کرنل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر معاہدے کی پہلی شق لاگو نہیں کی جاتی تو ہم معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 857905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش