0
Thursday 23 Apr 2020 20:38

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فوج تعیناتی کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فوج تعیناتی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سول نافرمانی ایکٹ میں تین ایم پی او کے تحت جیل بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ مختلف اضلاع میں لاک ڈاون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ مختلف اضلاع کی انتظامیہ لاک ڈاون پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام نظر آئی ہے۔

چیف سیکرٹری نے گذشتہ روز اعلیٰ سطح اجلاس میں لاک ڈاون کو موثر بنانے پر بھی زور دیا تھا، کورونا وائرس کی وجہ سے وفاق نے خیبر پختونخوا میں پاک فوج تعیناتی کی منظوری دی ہوئی ہے۔ اس دوران بغیر ماسک اور گلوز کے گھومنا، خریداری کرنا، دکانداری کرنا اور گھر سے باہر نکلنا جرم قرار دیا جائے گا، بغیر ماسک اور گلوز کسی بھی کاروبار سے وابستہ دکان سیل کرنے اور گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈبل سواری مکمل بند اور بوجہ مجبوری بھی گاڑی میں 1 یا 2 افراد کے علاوہ نکلنا جرم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 858540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش