0
Friday 24 Apr 2020 11:28

پاکستان میں جولائی تک 2لاکھ کورونا مریض ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر ٹیڈروس

پاکستان میں جولائی تک 2لاکھ کورونا مریض ہو سکتے ہیں، ڈاکٹر ٹیڈروس
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ مزید موثر اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد جولائی کے وسط میں دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ پاکستان نیشنل اسٹریٹجک پریپرڈنیس اینڈ ریسپونس پلان (Pakistan National Strategic Preparedness and Response Plan) کے متعارف کرائے جانے کی تقریب کے موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات تباہ کن ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں پاکستان، اقوامِ متحدہ اور دیگر اداروں کو متحرک اور جامع حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔ ڈاکٹر ٹیڈروس نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سندھ اور پنجاب میں بڑھ رہی ہے، جس سے نظامِ صحت پر نمایاں دباؤ آ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ہمیں کورونا وائرس کے سماجی و اقتصادی اور غذائی اثرات کم کرنے پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 858645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش