0
Wednesday 29 Apr 2020 21:41

ٹائیگر فورس ٹیسٹ رن مکمل ہونے کے بعد آج سے پنجاب میں آپریشنل ہو جائے گی

ٹائیگر فورس ٹیسٹ رن مکمل ہونے کے بعد آج سے پنجاب میں آپریشنل ہو جائے گی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم ٹائیگر فورس  ٹیسٹ رن مکمل ہونے کے بعد آج سے آپریشنل ہو جائے گی جس کا باضابطہ آغاز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی سافٹ لانچنگ کا تجربہ کامیاب رہا جس میں نوجوانوں نے قومی جذبے کے تحت محنت اور لگن سے ذمہ داری پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار ملک بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر متحرک کریں گے، ٹائیگر فورس میں طلبا، سوشل ورکرز، اساتذہ، انجینئرز اور ڈاکٹرز شامل ہوئے ہیں جب کہ صحافی، قانون دان، میڈیکل ورکرز اور این جی اوز سے وابسطہ افراد نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن میں غریب گھرانوں تک راشن پہنچانے کے لیے رضاکارانہ فورس ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 859770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش