0
Friday 1 May 2020 22:40

فیصل آباد، یوم مزدور کے موقع پر ریلی کا انعقاد

فیصل آباد، یوم مزدور کے موقع پر ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ لیبر فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام مزدور ڈے کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے ریلی میں شریک مزدوروں نے ہاتھوں کو سینی ٹائز کیا اور فیس ماسک بھی پہن رکھے تھے، مزدوروں نے حکومت سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی مکمل چین کو کام کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ فیصل آباد میں عبدالستار ایدھی روڈ پر یوم مزدور کے حوالہ سے لیبر فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ریلی میں شریک افراد ایک دوسرے سے فاصلے پر رہے، مظاہرین نے گلوز بھی پہنے ہوئے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا ٹیکسٹائل سٹی میں 5 لاکھ کے قریب مزدوروں کا روزگار ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ ہے، حکومت نے ایکسپورٹ سے منسلک انڈسٹری کو کام کی اجازت دیدی ہے، لیکن پاورلومز، ایمبرائیڈری، سائزنگ، ہوزری اور دیگر ٹیکسٹائل سے منسلک شعبوں کے ساتھ بھی لاکھوں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔ مزدوروں کا کہنا تھا ایک ماہ کے زائد عرصہ سے لاک ڈائون جاری ہے، جس کی وجہ سے وہ بے روزگار ہیں جبکہ وزیراعظم کے احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام سے بھی انہیں امدادی رقوم نہیں ملیں، حکومت فوری طور پر انکی انڈسٹری کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کام کی اجازت دے۔
خبر کا کوڈ : 860135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش