0
Sunday 3 May 2020 20:44

اسلام آباد، سیکٹر آئی ٹین کی مزید گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا

اسلام آباد، سیکٹر آئی ٹین کی مزید گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی 10 میں مزید 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر آئی ٹین کی مزید گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے اور کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ علاقے میں گزشتہ روز اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات نے ٹویٹر پر پیغام میں بتایا تھا کہ 57 لوگوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب سیکٹر آئی ٹین ون میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت صرف تین گلیاں ہی سیل ہیں باقی پورے سیکٹر میں لوگوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔ اس قبل بھی اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹرز آئی-10/ ون اور 4 کو کورونا کیسز سامنے آنے پر سیل کر دیا تھا جبکہ عوام کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس اور رینجرز کو بھی مذکورہ علاقوں میں تعینات کیا گیا۔ سیکٹر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تارین لگا کر بند کردیا تھا بلاتصدیق کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں تھی۔ حکام کے مطابق بھارہ کہو، ترلائی اور آئی-10 اسلام آباد میں کووڈ 19 کے سب سے زیادہ متاثر علاقے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے لوگوں کو رمضان میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے سے متعلق خبردار کیا جارہا ہے اور اس بارے میں وارننگ بھی جاری کی ہے۔ ظفر مرزا نے خبردار کیا تھا کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو صورتحال بدتر ہوسکتی ہے، پاکستان انتہائی اہم اور نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اور وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے، لہٰذا میں درخواست کرتا ہوں کہ عوام کو افطار، سحر اور مساجد جانے کے معمول کو تبدیل کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 860472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش