0
Sunday 3 May 2020 23:21

اسلام کی ترویج کیلئے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ الکبری (س) نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام کی ترویج کیلئے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ الکبری (س) نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ام المومنین، ملیکة العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لئے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ (س) نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ جناب خدیجتہ الکبریٰ (س) کی حکمت و بصیرت، رسالت کی ایک بہترین مددگار ثابت ہوئی، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حضرت خدیجہ الکبریٰ (س) سے اس قدر والہانہ لگاؤ تھا کہ جس سال حضرت خدیجہ الکبریٰ (س) اس جہان فانی سے رخصت ہوئیں، اس سال کو آپ (ص) نے عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دس رمضان المبارک ام المومنین (س) کا یوم وفات پوری امت مسلمہ کے لئے غم کا روز ہے۔
خبر کا کوڈ : 860498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش