0
Monday 4 May 2020 15:54

وزیراعظم عمران خان کا لاک ڈاون بتدریج کھولنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا لاک ڈاون بتدریج کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاون بتدریج کھولنے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں ملک میں آہستہ آہستہ لاک ڈاون کھولنے کی طرف جا رہے ہیں۔ لاک ڈاون کھولنے کے لیے ایس او پیز رکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو کورونا پھلیے گا اور دوبارہ لاک ڈاون کرنا پڑے گا، ملک میں زیادہ مسائل لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ٹائیگر فورس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس وقت کی اہم ضرورت ہے، لاک ڈاوَن کے باعث غریب طبقہ زیادہ متاثرہوا، اس صورتحال میں ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہوگا، حکومت یا انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، ہمیں ایسے مواقعوں کے لیے رضاکاروں کی ضرورت ہوتی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 860605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش