0
Sunday 10 May 2020 19:17

خیبر پختونخوا میں کرونا سے ہونے والی اموات 245 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا میں کرونا سے ہونے والی اموات 245 تک پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرونا سے مزید 11 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 245 تک پہنچ گئی۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 مریض دم توڑ گئے، جبکہ اس دوران 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 245 تک پہنچ گئی، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد اضافے کے بعد 4 ہزار 669 تک پہنچ گئی، اب تک 1126 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 891 ہوگئی، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 149 تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں ٹیسٹ کی استعداد بھی کم ہے، اُس کے باوجود صوبے میں بڑی تعداد میں کیسز سامنے آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1991 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 29 ہزار 194 تک پہنچ گئی، جبکہ مرنے والوں کی تعداد اضافے کے بعد 639 تک پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 861848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش