0
Friday 15 May 2020 14:40

پنجاب حکومت کا عید پر ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عید پر ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آج قواعد و ضوابط طے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردے گی۔ پنجاب حکومت کے اعلان کے بعد ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے گی اور یہ فیصلہ عید پر شہریوں کی سہولت کےلیے کیا جائے گا۔ چند روز قبل آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے وفد نے گورنر پنجاب چودھری سرورسے ملاقات میں اپنی میں حکومت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی طویل بندش سے بے روزگاری میں اضافہ اور معاشی نقصان ہوا، ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کی جارہی ہے اور ذرائع مواصلات کھولنے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کی گئی ہے تاہم کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔ لاک ڈاون کے دوران کریانہ اسٹور، دودھ دہی، سبزیوں کی دکانیں، منڈیاں اور آٹو ورکشاپس کو صبح 9 سے 5 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ شاپنگ پلازہ اور مالز ہفتے کے ساتوں دن بند رہیں گے۔ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے پیش نظر بیوٹی پارلر، جم، حجام اور ہیلتھ کلب کیلیے ایس او پی جاری کر دیے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ انتظار گاہ میں گاہک زیادہ سے زیادہ پندرہ منٹ تک بیٹھ سکتا ہے، گاہکوں کو ٹیلیفون کے ذریعے وقت دینے کی حکمت عملی اپنا کر رش سے بچا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جم کے عملے اور ممبر دونوں کے لئے سرجیکل ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہے،  جم کے اندر کھانسنے اور چھینکنے کے آداب اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے13 ہزار 914 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ234 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 862835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش