0
Saturday 16 May 2020 12:25

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے اب تک 11 امواتیں، ہزار لوگ وائرس سے متاثر

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے اب تک 11 امواتیں، ہزار لوگ وائرس سے متاثر
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد نے ایک ہزار کا نفسیاتی ہندسہ پار کرلیا ہے۔ 9 مارچ کو جموں میں پہلا مریض سامنے آنے کے 68 روز کے دوران 1000 لوگ وائرس سے متاثر پائے گئے جن میں 11 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے کی شرح بھی 50 فیصد ہے۔ اس مدت کے دوران جموں اور سرینگر کی لیبارٹریوں میں کل  70306 نمونے کی جانچ کی گئی۔ جمعہ کو جی ایم سی سرینگر کے گیٹ کیپر اور 11 خواتین سمیت 30 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، اس طرح وائرس متاثرین کی کل تعداد  1013 ہوگئی ہے۔ ان میں 110 کا تعلق جموں جبکہ 903 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ مثبت قرار دئیے گئے 30 مریضوں میں سے 21 کشمیر سے ہیں جن میں 11 سرینگر، 6 بارہمولہ، 2 کپوارہ، ایک پلوامہ اور ایک بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے 9 مریضوں میں سے 2 رام بن، 2 ادہمپور، 2 کشتواڑ، ایک جموں اور ایک کا تعلق راجوری ضلع سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 862995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش