0
Tuesday 19 May 2020 13:09

ہائیکورٹ نے ویڈیو گیم "پب جی" پر پابندی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

ہائیکورٹ نے ویڈیو گیم "پب جی" پر پابندی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو گیم "پب جی" پر پابندی کیلئے درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ویڈیو گیم "پب جی" پر پابندی کی درخواست پر سماعت کی۔ یہ درخواست شہری فیضان مقصود نے دائر کی تھی۔ شہری فیضان مقصود کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ "پب جی" بچوں اور نوجوان نسل کی شخصیت پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ اس کی وجہ سے بچوں میں قوت فیصلہ کی کمی اور شدت پسندی بڑھ رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ گیم کو پلے سٹور سے ہٹایا جائے، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو چھ ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت "پب جی" گیم پر پابندی عائد کرنے کےاحکامات جاری کرے۔
خبر کا کوڈ : 863578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش