0
Monday 25 May 2020 15:12

پائلٹس کی عالمی تنظیم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے خدمات پیش کر دیں

پائلٹس کی عالمی تنظیم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے خدمات پیش کر دیں
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل فیڈریشن ایئرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن ایئرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایئر کموڈور عثمان غنی کو خط لکھا ہے، جس میں کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارہ کی تحقیقات کیلئے خدمات پیش کی گئی ہیں، صدر انٹرنیشنل پائلٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں بطور ایکسپرٹ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

تحقیقاتی ٹیم آج بھی جائے حادثہ پر مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے، پی آئی اے کی سیفٹی ٹیم کے سربراہ کیپٹن عامر آفتاب بھی ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تباہ شدہ جہاز کا وائس ڈیٹا ریکارڈر تلاش کیا جا رہا ہے، ایئربس 320 جہاز کا بلیک باکس ابتداء میں ہی مل چکا تھا، بلیک باکس اور وائس ڈیٹا ریکارڈر فرانسیسی ٹیم اپنے ہمراہ ڈی کوڈ کرنے لے جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 864708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش