0
Wednesday 27 May 2020 12:52

عیدالفطر، پشاور میں ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں

عیدالفطر، پشاور میں ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں شہریوں نے عیدالفطر پر ایس او پیز کی دھجیاں اُڑائے رکھی۔ عیدالفطر پر انتظامیہ اور پولیس کی نااہلی کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر میلے بھی لگ گئے تھے، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں، دریاؤں اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرتے ہوئے شہریوں نے عیدالفطر پر موت کو خود دعوت دی، عیدالفطر پر گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی روایات بھی برقرار رہی۔ بعض مقامات پر ہاتھ نہ ملانے اور گلے نہ ملنے پر جھگڑے بھی ہوئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے گھروں اور حجروں میں خصوصی تقاریب بھی منعقد کی تھی جس میں بڑی تعداد میں ان کے دوست، رشتہ داروں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 865005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش