0
Saturday 30 May 2020 00:35

کراچی میں جعلی ڈومیسائل بنوانے والوں کی تحقیقات کی جائے، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی میں جعلی ڈومیسائل بنوانے والوں کی تحقیقات کی جائے، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی میں 20 سال سے جعلی ڈومیسائل بناکر نوکریاں اور تعلیمی اداروں میں داخلے لینے والے سندھ کے دیہی علاقوں کے سندھی النسل افراد کے ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کی جائے، صوبائی حکومت کی ایماء پر کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں دیہی علاقے کے سندھی افراد نے غیرقانونی طورپر ڈومیسائل بناکر نہ صرف نوکریاں حاصل کیں بلکہ پروفیشنل یونیورسٹی اور کالجوں میں بھی داخلے لئے جو سندھ کی مقامی شہری آبادی کے حقوق پر ڈاکہ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت کراچی میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے انتظامی افسران کو لاکر لگایا گیا، پھر ان کے ذریعے من پسند افراد کے جعلی ڈومیسائل بناکر انہیں ملازمتیں اور داخلے دلوائے گئے، جبکہ پچھلے 10 سالوں میں کراچی کا ڈومیسائل رکھنے والے کراچی کے حقیقی باشندوں کو نہ تو ملازمتیں دی گئیں اور نہ ہی انہیں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ کراچی کے سینکڑوں نوجوان سیلف فنانس اسکیم پر نجی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے لے کر اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں جس کیلئے ان کے والدین نے اپنے گھر کا سامان تک فروخت کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی مہاجروں کا قلعہ ہے، کوئی اس کی فصیلوں پر چڑھ کر یہ سمجھتا ہے کہ وہ اسے زیر کرلے گا تو یہ اس کی بھول ہے، کراچی کے عوام اس ظلم و زیادتی کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں، آج کراچی کے حقیقی باشندے اپنے ہی شہر میں اجتنی بنا دیئے گئے ہیں اور سندھ کے دیہی علاقوں سے آنے والے کم تعلیم یافتہ اور کرپٹ افسران تمام دفاتر میں تعینات کئے گئے ہیں، جو کھلے عام مقامی باشندوں سے جائز کام کے من مانی رشوت وصول کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش