0
Sunday 31 May 2020 10:48
ترکی، ایران اور ملائیشیا کیساتھ مضبوط تعلقات کا جائزہ لینا ہوگا

چین امریکہ سرد جنگ کئی تبدیلیوں کا باعث ہوگی، اعجاز ہاشمی

چین امریکہ سرد جنگ کئی تبدیلیوں کا باعث ہوگی، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے، دونوں ہمسایہ ممالک نے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، چین اور امریکہ کے درمیان جاری سرد جنگ دنیا میں آنیوالے دنوں میں کئی تبدیلیوں کا باعث ہونے کیساتھ نئی عالمی صف بندی میں اہم کردار ادا کرے گی، لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کی درگت پاکستان کیلئے اطمینان بخش ہونے کیساتھ ہمارے لئے جاگتے رہنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی واک اپ کال بھی ہے۔ لاہور میں عہدیداروں کیساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے، عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مستقل طور پر اسے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنے دوستوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترکی، ایران اور ملائیشیا کیساتھ مضبوط تعلقات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، مگر افسوس ہم امریکی غلامی کی تمام حدیں پار کرتے جا رہے ہیں، ہمیں آزاد خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ اپنے ملک کا دفاع کر سکیں اور عالمی ایشوز میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عالمی حالات اب اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ پاکستان کو خود اپنے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، افسوسناک اور شرمناک ناکامی ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر اور اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے نمائندوں پر مشتمل گروپ تشکیل نہیں دیا جا سکا، حالانکہ اسلامی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کیخلاف پائی جانیوالی نفرت کیخلاف اور اتحاد امت کی خاطر اکٹھے ہونا چاہیے تھا، مگر عرب ممالک میں سے وہ کچھ ختم ہوتا جارہا ہے، جسے غیرت و حمیت کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس عربوں میں اسلامی قومیت بھی نظر نہیں آ رہی، دنیا کے تمام مسائل حل ہو گئے مگر مسلمانوں کے خطے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ 58 اسلامی ممالک کی اقوام متحدہ میں موجودگی کے باوجود حل نہ ہونا باعث شرمندگی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش