0
Sunday 31 May 2020 21:28

انہدام جنت البقیع نے آل سعود کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، علامہ تصور جوادی

انہدام جنت البقیع نے آل سعود کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، علامہ تصور جوادی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ 8 شوال 1344ھ تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے، جس دن خاندان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصحاب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مزارات کو مسمار کرکے انتہاء پسندوں نے اسلامی اقدار کو پامال کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں منعقدہ ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ نسل سعود کے سیاہ کارناموں سے پُر ہے اور ان میں انہدام جنت البقیع سیاہ ترین کارنامہ ہے کہ جس نے آل سعود کا مکروہ اور منافق چہرہ عالم اسلام کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ اسلام کے اس عظیم و مقدس قبرستان جنت البقیع میں دُختر رسول، خاتون جنت، سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا، ازواج مطہرات رضوان اللہ علیھم، اہلبیت رسول علیھم السلام اور اصحاب رسول رضوان اللہ علیھم مدفون ہیں اور ان کے مقدس مزارات کی توہین و بے حرمتی کرتے ہوئے مسمار کرنا دراصل شعائر اللّہ کی توہین کرنے اور شعائر اللّہ کو مسمار کرنے کے مترادف ہے۔

علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ آل سعود نے جنت البقیع کے مقدس قبرستان میں دُختر رسول علیھا السلام و اہلبیتؑ رسول علیھم السلام اور اصحاب ِرسول رضوان اللہ علیھم کے مقدس مزارات کی توہین و بے حرمتی کرتے ہوئے تمام مقدس مزارات کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کیا، جو کہ عالم اسلام میں غلامان رسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہِ وَسَلَّم کے سینوں میں زہر آلود خنجر کی مانند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں، وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہوسکتے۔ آل سعود کی سوچ کو ہی لے کر داعش نے شام میں انبیاء کرامؑ، اصحاب رسولؓ حضرت اویس قرنی، حضرت حجر بن عدی ؓ اور خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزارات تک مسمار کر دیئے۔ ہدف نواسی رسول سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کا مزار فیض بار تھا، لیکن مدافعین کی سخت مدافعت کی وجہ سے داعش کو وہاں منہ کی کھانا پڑی۔
خبر کا کوڈ : 865831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش