0
Thursday 4 Jun 2020 10:08

مدارس کھولنے کی اجازت نہ ملی تو تحریک چلا سکتے ہیں، سراج الحق

مدارس کھولنے کی اجازت نہ ملی تو تحریک چلا سکتے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ لاہورامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے قرآن و حدیث کی تعلیم پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان میں شامل تمام تنظیمیں احتیاطی تدابیر اور حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے مدارس کھولنے کا اعلان کریں، جماعت اسلامی مدارس کی سرپرستی کرے گی۔ دینی تعلیم کی برکت سے نہ صرف کرونا ختم ہوگا بلکہ ملک و قوم کو دیگر آزمائشوں سے بھی نجات ملے گی۔ قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنیوالے تیس لاکھ طلبہ کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عمل کیا تو امید ہے کہ حکومت بھی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ لاہور میں جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے صدر مولانا عبدالمالک کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا پریشان ہے لیکن اس وبا سے نجات احتیاط، رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفار ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے، قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے اور قرآن کے نظام کے نفاذ میں ہماری تمام پریشانیوں کا علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنے کے باوجود حکومت نے مدارس پر قدغن لگائی تو جماعت اسلامی اور اس کی تنظیمات حکومت کیخلاف ایک بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 866523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش