0
Thursday 4 Jun 2020 11:25

کشمیریوں پر بھارتی مظالم، گورنر پنجاب نے برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کو خط لکھ دیا

کشمیریوں پر بھارتی مظالم، گورنر پنجاب نے برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کو خط لکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل اور دیگر بھارتی مظالم کیخلاف اراکین برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا۔ چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ نریندر مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں پر بربریت کی انتہا کر رہا ہے دنیا نوٹس لے۔ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے لکھے گئے خط میں بھارتی مظالم کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

گورنر نے خط میں اراکین پارلیمنٹ کو یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہونے کے بارے میں بھی بتایا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کشمیر میں ہونیوالے مظالم اور خط کے بارے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت 300 سے زائد دن سے کشمیر میں بدترین کرفیو لگا کر انسانی حقوق کا بھی قتل کر رہا ہے، برطانوی حکومت اور اراکین کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر منفی پروپیگنڈا کے باوجود یورپی پارلیمنٹ میں بھی کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر اُن کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ہم کشمیریوں کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش