0
Saturday 6 Jun 2020 03:15

سندھ اسمبلی اجلاس میں صرف سیاسی باتیں ہوئیں، کورونا وائرس کی وباء بڑا چھوٹا نہیں دیکھتی، امتیاز شیخ

سندھ اسمبلی اجلاس میں صرف سیاسی باتیں ہوئیں، کورونا وائرس کی وباء بڑا چھوٹا نہیں دیکھتی، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں صرف سیاسی باتیں ہوئیں، کورونا وائرس کی وباء بڑا چھوٹا نہیں دیکھتی، اس وباء میں سب نے اپنا اپنا رول ادا کیا، وزیراعلی سندھ نے جس طرح لیڈ کیا پھر باقی حکومتوں نے اس پر عمل کیا، شروع میں بہتر لاک ڈاؤن تھا۔ اجلاس سے خطاب میں امتیاز شیخ نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو آگاہی بھی دینی ہے کہ ان کی زندگیوں کا تحفظ ہونا چاہیئے، مارچ کے مہینے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، راشن کی تقسیم میں فلاحی اداروں کے لوگوں سے بھی مدد کے لئے کہا گیا، ہم نے وباء کو روکنے کے لئے راشن کو گھروں تک پہنچایا، ہم نے یہ تفصیل سپریم کورٹ میں بھی پیش کی، 5 لاکھ 8 ہزار راشن بیگ تقسیم کئے ہیں جو لوگوں کے گھروں میں پہنچائے، ہم نے وفاق کو ڈیٹا دینے لئے لکھا، وفاق کی جانب سے ہمیں انفارمیشن تک نہیں دی گئی، ہم سے نادرا اور پی ٹی اے سمیت کسی نے تعاون نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کی انفارمیشن سندھ کی حکومت کو نہیں دی گئی تاکہ ہم عوام کی بہتری کے لئے کچھ کرسکیں۔ وزیر توانائی سندھ نے ایوان کو بتایا کہ ہمیں کہا گیا کہ ٹائیگر فورس کو استعمال کریں، ہم نے کہا کہ اس کو استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں، یہ ٹائیگر فورس سیاسی ہے، پیپلز پارٹی کے اپنے پاس ورکرز موجود ہیں، ہم نے سپریم کورٹ میں تمام ریکارڈ دیا ہے، ہم نے سپریم کورٹ کو مطمئن کیا۔ وزیرتوانائی سندھ نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود ہے، 6 لاکھ 30 ہزار راشن بیگ ہم نے مختلف لوگوں کی کوآرڈینیشن سے تقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر افضل نے گمبٹ اسپتال سے فری علاج کرایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش