1
Thursday 18 Jun 2020 19:06
امریکہ میں نسل پرستی کیخلاف پرتشدد مظاہرے

ڈونلڈ ٹرمپ "پناہگاہ میں چھپنے کا راز" فاش کرنیوالوں کی تلاش میں، امریکی اخبار

ڈونلڈ ٹرمپ "پناہگاہ میں چھپنے کا راز" فاش کرنیوالوں کی تلاش میں، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ نسل پرستی کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران "پناہگاہ میں چھپ جانے" کا اہم راز فاش کرنے والوں کو فورا ڈھونڈ کر سزا دی جائے۔ امریکی اخبار "دی ہل" نے بھی اس حوالے سے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ حکم اس بیان کے بعد منظر عام پر آیا ہے جس میں امریکی صدر نے اپنے مشیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہم نہیں کہ وہ (خبرنگار) کیا کرتے ہیں کیونکہ میڈیا تو ہمیشہ ہی میرے بارے میں بُرا ہی لکھتا ہے۔ امریکی صدر نے عاجزانہ شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جو کام بھی انجام دیتا ہوں، میڈیا میں اُسے "جارج فلوئڈ" کے قتل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ میرے برتاؤ کی نظر سے ہی دیکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جاری ماہ کے آغاز میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے شدید احتجاجی مظاہروں کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک محفوظ بنکر میں پناہ لے لی تھی جس کے بعد اس خبر کے میڈیا میں آ جانے پر امریکی صدر کو خفت بھی اٹھانا پڑی تھی۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پسندیدہ نیوز چینل "فاکس نیوز" پر اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں دن کے وقت پناہگاہ کا جائزہ لینے وہاں گیا تھا نہ کہ رات کو۔ دوسری طرف امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار نے امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 مئی کے روز جب وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے انتہائی شدت اختیار کر گئے تھے تو مغرب کے وقت سراسیمگی کی حالت میں محفوظ بنکر کے اندر پناہ لی تھی۔ امریکی اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ امریکی صدر کو ملکی انٹیلیجنس نے پناہگاہ میں جانے کا مشورہ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 869430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش