0
Tuesday 23 Jun 2020 17:47

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ طالب جوہری کی علمی، ادبی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ طالب جوہری کی عالم اسلام کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، انہوں نے اپنی گفتار اور کردار کے ذریعے شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی فضا قائم کی۔ 
خبر کا کوڈ : 870420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش