0
Thursday 25 Jun 2020 13:40

چین کے قبضے پر مودی کی خاموشی کی کیا وجہ ہے، پون کھیڑا

چین کے قبضے پر مودی کی خاموشی کی کیا وجہ ہے، پون کھیڑا
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چین کے ساتھ پرانے اور گہرے تعلقات ہونے کے باوجود چین ہماری زمین پر قبضہ کررہا ہے اور مسلسل آگاہ کئے جانے کے بعد بھی حکومت اس بارے میں خاموش رہتی ہے تو اس چپی کی وجہ ملک کو بتائی جانی چاہیئے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ظاہر ہے کہ مودی کے تعلقات چین کے ساتھ بہت پرانے اور بہت گہرے بھی ہیں۔ مودی کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھی چین اور وہاں کی برسر اقتدار کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ گہرے تعلقات رہے ہیں۔ بی جے پی کے سابق صدر راج ناتھ سنگھ، نیتن گڈکری اور امت شاہ نے ان تعلقات کو اور آگے بڑھانے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی جب گجرات کے وزیراعلی تھے تو چین سمیت کچھ مماک کے اعلی رہنماؤں سے ان کے گہرے تعلقات تھے، انہی تعلقات کی وجہ سے مودی گجرت کے وزیراعلی رہتے ہوئے چار بار چین کے دورے پر گئے تھے۔ پون کھیڑا نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انتخابی منشور گلوبل ٹائمس نے 2014ء میں مودی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ چین مودی کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ بہتر محسوس کرتا ہے، یہاں تک کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے وقت بھی گلوبل ٹائمس نے کہا تھا کہ چینی کمپنیاں چاہتی ہیں کہ گجرات میں بی جے پی جیتے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ چین کے کہنے پر مودی حکومت اس کے مطابق فیصلہ کرتی رہی ہے۔ کچھ سال پہلے چین کے کہنے پر ہی حکومت نے سرحد پر اپنے بنکر ہٹائے اور اس شرط کے پورا ہونے کے بعد ہی چین پیچھے ہٹا۔ پون کھیڑا نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستانی سرحد نے بنکر اپنی سرحد میں بنائے تھے، ان سے چین کے کہنے پر پیچھے ہٹنے کو کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوکلام میں 73 دن کا تعطل رہا اور پھر بات چیت کے بعد دونوں افواج پیچھے ہٹیں، اس کے باوجود چین وہاں مسلسل تعمیر کرتا رہا لیکن مودی کچھ نہیں بولے۔
خبر کا کوڈ : 870805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش