اسلام ٹائمز۔ سوات میں ایک ایف سی اہلکار دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا۔ سوات پولیس کے مطابق تحصیل چار باغ کے علاقے دکوڑک میں ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے فرمان علی اور نہار علی بھائی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکار فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ دونوں لاشوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ محلے میں معمولی تکرار بتائی جا رہی ہے، واقعے کی مزید تفشیش جاری یے۔