0
Sunday 28 Jun 2020 16:18

پھالیہ میں اشرف جلالی کیخلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

پھالیہ میں اشرف جلالی کیخلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اہلبیت رسول (ع) کی شان میں جلوس نکالنا جرم بن گیا۔ پھالیہ پولیس نے متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دختر رسول، حضرت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں کی جانیوالی توہین کیخلاف پھالیہ میں احتجاج کرنے پر پولیس نے مقامی افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امام بارگاہ حسینہ سے تحریک لبیک کے سربراہ اشرف جلالی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں اسد عباس نقوی، سید عدنان حسن، منتظر امام، افتخار حسین، حسن شیرازی، سید فخر شیرازی، احسان اللہ، علی مون سمیت دیگر شریک تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونیوالے افراد نے دفعہ 144 کیخلاف ورزی کی ہے۔ گاڑیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کی، بعد ازاں پریس کلب پھالیہ کے سامنے جا کر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 341/188/147/149 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گستاخ سیدہ اشرف جلالی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ پھالیہ میں مقامی افراد نے ریلی نکالی تو پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش