0
Tuesday 30 Jun 2020 23:21

کورونا سے مزید 118 اموات، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئی

کورونا سے مزید 118 اموات، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2846 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئی جبکہ اب تک 98 ہزار 503 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ایک روز میں اس وائرس نے مزید 118 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4304 تک پہنچ گئی۔ کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں اب تک 81 ہزار 985 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پنجاب میں 75 ہزار 501، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار 115، بلوچستان میں 10 ہزار 426، اسلام آباد میں 12 ہزار 775، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 65 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار 930 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے پانچ ہزار 299 مریض زیر علاج ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 افراد جاں بحق جبکہ 483 متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے پی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 951 ہو گئی ہے جبکہ وبا سےمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26 ہزار598 تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سےگزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 441 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 13067 ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار222 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر کورونا سے 459 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش