0
Friday 3 Jul 2020 22:41

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 336 نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 336 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 27506 ہوگئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 336 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 27506 ہوگئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع سے 19 اموات کی تصدیق ہوئی ہے اور صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 1002ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 805 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15520 ہوگئی ہے۔ صرف پشاور سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 178 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبائی دارالحکومت میں  کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9620 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش