0
Tuesday 7 Jul 2020 21:25

پاکستان،افغانستان اور چین کے درمیان نائب وزارئے خارجہ کی سطح پر مذاکرات

پاکستان،افغانستان اور چین کے درمیان نائب وزارئے خارجہ کی سطح پر مذاکرات
اسلام ٹائمز۔ تین اہم ہمسایہ ممالک پاکستان،افغانستان اور چین کے درمیان نائب وزارئے خارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوئے ہیں جن کا انعقاد ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا ہے۔ ترجمان دفتر جارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا ہے کہ تینوں ممالک کی جانب سے کورونا وئرس کے خلاف متحدہ کوششوں اور مشترکہ حکمت عمل اپنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل پاکستان، چین، روس اورایران کے نمائندوں کے درمیان افغانستان میں قیام امن سے متعلق ورچوئل اجلاس ہوا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں امن اور مفاہمت پر بات چیت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی آزادی، خودمختاری اورعوام کے فیصلوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے اہم سیاسی قائدین کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق افغان عوام کی قیادت میں بین الافغان مذاکرات امن، خوشحالی کیلئے اہم ہیں، تمام افغان گروپس بشمول طالبان موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھائیں، افغانستان میں مستقل اور جامع امن کا ساتھ دیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں غیرملکی افواج کی واپسی سمیت اہم پیشرفت پر نظر رکھی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی افواج افغانستان سے ایک مقررہ طریقہ کار اور ذمہ دارانہ انداز سے واپسی اختیار کریں، تمام افغان فریق قیدیوں کی رہائی یقینی بنائیں۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق امید ہے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر513 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی افغانستان میں سیزفائر کی اپیل کی حمایت کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام افغان گروپس بھی سیزفائر کے جامع معاہدے پر متفق ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ، داعش، ای ٹی آئی ایم اور تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 873107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش