0
Friday 10 Jul 2020 23:07

نیپال میں بھارتی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی گئی

نیپال میں بھارتی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ نیپال میں کیبل اور سیٹلائٹ ٹیلی وژن کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں ںے نیپالی وزیر اعظم کے خلاف  ‘‘قابل اعتراض‘‘ مواد اور جھوٹا پراپیگنڈے نشر کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی نجی نیوز چیلنز پر پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو زی نیوز پر نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے  نیپال میں تعینات چین کی سفیر ہو یان ژی کے ساتھ  جنسی تعلقات کی خبر چلائی تھی۔ چینل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چینی سفیر وزیر اعظم کی جماعت کمیونسٹ پارٹی کے متعدد رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے نیپالی وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض انداز میں خبریں چلانے پر نیپالی کمپنیوں نے بھارتی چینلز کی بندش کا فیصلہ کیا۔

میکس ڈیجیٹل ٹی وی نامی کمپنی کی نائب چیئرمین دھرپا شرما نے کہا کہ بھارتی چینلز کی جانب سے نامناسب مواد نشر ہونے کے بعد ہم اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہیں کہ عوام تک ایسے مواد کی ترسیل روکی جائے۔ ڈش میڈیا نیٹ ورک نامی ایک اور کمپنی نے بھی بھارتی چینلز کو بند کردیا ہے۔ اس سے قبل نیپال کے وزیر خزانہ یبراج کھاٹیوالا نے بھارتی نیوز چینل کی جانب سے ایسی خبریں نشر کرنے کو وزیر اعظم کی کردار کشی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک سمیت تمام میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری قومی شناخت کو داغدار کرنے والی خبریں شائع کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپال میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرانگیزی پھیلانے کے لیے بھی بھارتی چینلز کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا رہاہے۔ نیپال کی آبادی میں 4 فی صد مسلمان بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا  نے کورونا وائرس کی وبا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی۔
خبر کا کوڈ : 873655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش