0
Saturday 11 Jul 2020 10:48

گلگت، جعفریہ یوتھ کا اہم اجلاس، انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

گلگت، جعفریہ یوتھ کا اہم اجلاس، انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ  گلگت کا اہم اجلاس مرکزی صوبائی سیکٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں علاقائی و ملکی صورتحال اور انتخابی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر رہنما اسلامی تحریک شیخ میرزا علی، ناظم جعفریہ یوتھ ہاشم حسین، سابق ناظم جعفریہ یوتھ اشفاق احمد، شیخ شرافت ولایتی، شیخ نوید حیدری سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما اسلامی تحریک شیخ میرزا علی نے کہا کہ اسلامی تحریک بھرپور سیاسی قوت رکھتی ہے اور سیاسی میدان میں عوامی حقوق اور گلگت بلتستان کی آٸینی شناخت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ عوامی مساٸل کے حل اور حقوق کی جدوجہد سیاسی میدان میں رہ کر ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک شہید آغا ضیا الدین رضوی کے جانثار موجود ہے اسلامی تحریک پر کسی قسم کی آنچ نہیں آسکتی۔  نوجوانوں کا کردار سیاسی میدان عمل اور عوامی مساٸل کے حل میں اہم ہوتا ہے، لہذا جوانوں کو عالمی، ملکی، علاقائی اور سیاسی صورتحال پر خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 873710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش