0
Tuesday 14 Jul 2020 23:06

حکومت کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومت کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چینی کی مناسب نرخوں پر دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے اس ضمن میں بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز نے  گندم اور آٹے کی قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا کہ دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین سطح کے اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 18 ہزار ٹن گندم روزانہ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 20 فیصد آٹا بھجوایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب نے صوبے میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گندم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بین الصوبائی کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ سندھ میں گندم کی ریلیز کی پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گند م کی درآمد سے متعلق منصوبہ بندی کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 874466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش