0
Wednesday 15 Jul 2020 07:46

برطانیہ نے ہواوے سے سامان خریدنے پر پابندی لگا دی

برطانیہ نے ہواوے سے سامان خریدنے پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے سے 5 جی ٹیکنالوجی سامان خریدنے پر پابندی لگا دی۔ برطانوی حکومت نے تمام ٹیلی کام پرووائیڈرز کو ہواوے سے سامان کی خریداری سے روک دیا۔ ڈیجیٹل منسٹر Oliver Dowden نے تمام ٹیلی کام پرووائیڈرز کو ہدایت کی ہے کہ اکتیس دسمبر سے ہواووے سے سامان خریدنے پر پابندی ہو گی، کوئی ٹیلی کام پرووائیڈر اگلے برس کے آغاز سے چینی کمپنی سے 5 جی سامان نہیں خریدے۔ برطانوی حکومت نے پہلے سے زیر استعمال ہواوے کا تمام سامان بھی 2027ء تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا نے چینی کمپنی پر الزام لگایا تھا کہ ہواوے کمپنی کا سامان یورپی ممالک میں جاسوسی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش