0
Sunday 19 Jul 2020 12:33

مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے

مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مردان، شانگلہ اور اس کے گردو نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سلسلہ کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جس کی گہرائی 150 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال کے اختتام پر بھی خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز بھی کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔
خبر کا کوڈ : 875349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش