0
Monday 20 Jul 2020 21:37

اجمل وزیر کی مبینہ کرپشن اور آڈیو سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس

اجمل وزیر کی مبینہ کرپشن اور آڈیو سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی مبینہ کرپشن اور آڈیو سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ تحقیقاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اجلاس کے دوران کیس کے تمام پہلو دیکھنے کیلئے تمام موجود دستاویزات فارنزک کیلئے ارسال کر دیئے۔ مبینہ آڈیو اور کرپشن سے متعلق تمام افراد سے پوچھ گچھ کا فیصلہ دوسرے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی اور موجود دستاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ فارنزک اور دیگر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایک ماہ میں کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعلٰی کو ارسال کرے گی۔ دوسری جانب اجمل وزیر کی آڈیو تحقیقات کیلئے قائم کردہ انکوائری کمیشن کی منظوری کل صوبائی کابینہ سے لی جائے گی، جس کیلئے محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اجمل وزیر کی آڈیو کیس کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کا قیام 14 جولائی کو عمل میں لایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش