0
Wednesday 27 Jul 2011 12:02

دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے دباﺅ جاری رہیگا، بھارت کو بڑا دشمن سمجھنا پاکستان کی غلطی ہے، جنرل مارٹن ڈیمپسی

دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے دباﺅ جاری رہیگا، بھارت کو بڑا دشمن سمجھنا پاکستان کی غلطی ہے، جنرل مارٹن ڈیمپسی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نامزد آرمی چیف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ بھارت کو سب سے بڑا دشمن سمجھنا پاکستان کی غلطی ہے، پاکستان اپنے بیشتر وسائل بھارت کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے دباو جاری رہے گا۔ اوباما کی طرف سے دفاعی اخراجات میں 4 کھرب ڈالر کی کٹوتی کی تجویز خطرناک ہے۔ سینٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی میں سینیٹرز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان، افغانستان سرحد پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دہشت گرد اس کے لئے بھارت سے بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان سے کہا جائے گا کہ وہ دہشت گردوں کو لگام دے۔ پاکستان اس تصور پر زور دیتا ہے کہ بھارت اس کے وجود کے لئے خطرہ ہے، جبکہ خیبر پی کے اور فاٹا میں موجود دہشت گرد اس کے لئے کم خطرناک ہیں۔ امریکہ پاکستان کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے لئے اتنا ہی بڑا خطرہ ہے یا شاید اس سے بھی بڑا خطرہ ہے جو بھارت سے اسے لاحق ہے۔
 علاوہ ازیں امریکہ نے کہا ہے کہ القاعدہ اور اس کی ذیلی تنظیمیں امریکہ اور دیگر علاقوں پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رہی ہیں، امریکہ میں ٹرانسپورٹ پر حملے کئے جا سکتے ہیں۔ امریکہ نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کی حفاظت کو سخت کرنے کی ضروری ہدایت کر دی ہے۔ فوجی انخلا کے بعد افغانستان کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ افغانستان میں طویل قیام کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے، پاکستان، افغان معاشی تعلقات میں بہتری آنی چاہئے۔ حنا ربانی کھر اور ہلیری کلنٹن کے مذاکرات تعمیری رہے۔ امریکہ پاکستان، بھارت تعلقات میں بہتری چاہتا ہے، مستقبل میں افغانستان میں فوجی اڈے نہیں چاہتے۔
 دریں اثناء سینئر عہدیدار کے مطابق ہلیری کلنٹن اور حنا ربانی کھر کے درمیان خطے میں امن و امان سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان بھارت خارجہ سیکرٹریز کو رابطوں پر خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک کو تجارت میں بہتری کے لئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا۔ علاوہ ازیں امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان پر دباو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 87613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش