0
Tuesday 28 Jul 2020 03:43

تحریک انصاف کا کراچی میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا کراچی میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان خان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ریسکیو کرنے کے لئے پاک فوج کو ہدایات دیں۔ انہوں نے پاک فوج سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بچانے کے لئے آگے آئے۔ خرم شیر زمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات صرف دو دن میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں، افسوسناک امر ہے کہ کراچی بارش میں ڈوب چکا ہے لیکن سید ناصر حسین شاہ سب اچھا ہے کا رٹا لگا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ صورتحال میں سب اچھا ہے کی رٹ لگانے والے حکمران کراچی دشمنی کا فرض ادا کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش