0
Wednesday 29 Jul 2020 16:52

عوامی مقامات یا گلیوں میں قربانی، کراچی والوں کیلئے بڑی خبر

عوامی مقامات یا گلیوں میں قربانی، کراچی والوں کیلئے بڑی خبر
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے جانوروں کی قربانی کے لئے جگہیں مختص کردیں اور کہا عوامی مقامات یا گلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی، طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت شہر میں عوامی مقامات یاگلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے جانوروں کی قربانی کے لئے جگہیں مختص کردیں، این سی او سی اجلاس کے تناظر میں سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ ہر یو سی میں اجتماعی قربانی کے لئے مخصوص مقامات طے کئے گئے ہیں، مختص مقامات پر ایس او پی اور حفاظتی انتظامات کے قربانی کی جاسکے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع میں قربانی کے مقامات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 877341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش