0
Friday 31 Jul 2020 20:01

تحفظ بنیاد اسلام بل حکم قرآن کیخلاف ہے، منیر گیلانی

تحفظ بنیاد اسلام بل حکم قرآن کیخلاف ہے، منیر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین، اے آر ڈی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل حکم قرآن کیخلاف ہے، متنازعہ قانون سازی کے ذریعے اسلام کی اساس پر حملہ آور ہونے کی سازش کی گئی ہے، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے اپنی طبعی اور سیاسی عمر کے آخری حصے میں خود کو اعتدال پسند رہنما کی بجائے تنگ نظر مولوی ثابت کیا ہے۔ انہوں نے متنازع بل منظور کروا کر تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ چودھری پرویز الٰہی شدت پسند گروہ کے مولوی بیٹے، جھنگ سے لے پالک بیٹے ایم پی اے اور لشکر جھنگوی کے ایک صوبائی وزیر کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، جس سے ان کی سیاسی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی طرف سے دباو کو کم کرنے کیلئے چودھری برادران کا فرقہ وارانہ نعروں کا استعمال بھی قابل مذمت ہے۔

منیر گیلانی نے کہ کہا کہ تکفیری کالعدم تنظیم کے ایک سرغنے نے پہلے امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرکے مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کو اشتعال دلانے کی سازش کی گئی اور پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کی توہین کرکے ملک میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، جسے میں نے خود اس وقت کے صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری اور علامہ ساجد علی نقوی سے مل کر کسی بھی مخالفانہ فتوے کو روکنے کی اپیل کی۔ جس کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں۔ ایک شیعہ شدت پسند گروپ بھی پیدا ہوگیا تھا، جو انہیں کی طرز پر کارروائیاں کرتا تھا۔ اس کی وجہ سے اب بھی محرم الحرام سے پہلے حالات کشیدہ کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں، محرم الحرام سے پہلے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن واضح رہے کہ عزاداری سید الشہداء میں مجالس و جلوس ہائے عزا پہلے سے زیادہ شان و شوکت سے نکلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 877672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش