0
Wednesday 5 Aug 2020 22:10
مذہبی جنونیت سیکورٹی اداروں میں بھی

مہمند میں ایف سی کے شیعہ اہلکار کو ساتھی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

مہمند میں ایف سی کے شیعہ اہلکار کو ساتھی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع مہمند میں ایف سی کے (شیعہ) اہلکار نور حسین کو ساتھی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ مقتل ایف سی اہلکار کا تعلق ضلع کرم کے گاؤں بغدی سے ہے اور ان کے والد صوبیدار احمد حسین بھی ایف سی سے ریٹائرڈ ہیں۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ ایف سی سپاہی نور حسین اپنی ڈیوٹی مکمل کرکے لگ بھگ دن ایک بجے واپس جا رہے تھے کہ ساتھی اہلکاروں نے پیچھے سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ سپاہی نور حسین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید نور حسین کے قریبی رشتہ دار کے مطابق جب پیواڑ میں شہید عارف حسین الحسینی کی برسی منائی جارہی تھی تو ایک کلومیٹر نزدیک گاؤں بغدی میں نور حسین شہید کی تدفین رات دو بجے کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے قتل کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی لیکن شواہد اس کے برعکس ہیں۔ آٹھ ایف سی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مقتول نور حسین نے جرمنی سے واپس آکر ایف سی شمولیت اختیار کی تھی لیکن بدقسمتی سے مذہبی جنونیت کی وجہ سے جوانی میں ہی نور حسین کو شہید کردیا گیا۔ نور حسین کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ مقتول کیساتھ وہاں موجود اسکے ساتھی اہل سنت اہلکار وقتاً فوقتاً مذہبی امور پر بحث کیا کرتے تھے، اور اسے مسلک کیوجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بناتے تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 878591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش