1
Friday 7 Aug 2020 22:51

لبنان، حماس کے مرکزی رہنما کی ناکام ٹارگٹ کلنگ

لبنان، حماس کے مرکزی رہنما کی ناکام ٹارگٹ کلنگ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی سرکاری خبررساں ایجنسی این این اے کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما بلال غالی کی ٹارگٹ کلنگ کی غرض سے لبنان کے اندر ان کی گاڑی میں ایک چھوٹا بم نصب کیا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ رپورٹ کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما کی گاڑی کے اندر نصب بم لبنان کے مشرقی شہر صیدا کے علاقے سیروب میں پھٹا جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے ہیں۔ این این اے کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی تنظیموں کے کارکنوں نے انہیں ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 878950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش