0
Sunday 9 Aug 2020 18:01

خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کا سفری کارڈ بلاول بھٹو زرداری کو بھیج دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کا سفری کارڈ بلاول بھٹو زرداری کو بھیج دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر تنقید کرنے پر  انہیں بی آرٹی میں سفری کارڈ بھیج دیا ہے۔ نجی ٹیوی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد وزیر نے کہا کہ اب بلاول بھٹو آئیں انہیں بی آرٹی کی سیر بھی کرائیں گے اور مہمان نوازی بھی کریں گے اور انہیں دکھائیں گے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کیلئے بی آر ٹی بنائی ہے۔ بعدازاں وزیر ٹرانسپورٹ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سندھ حکومت بھی گرین بس کا ایک کارڈ مجھے بھی بھیجے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دراصل اپوزیشن سے بی آر ٹی منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا، بی آر ٹی منصوبے نے جون 2021ء میں مکمل ہونا تھی ہم نے سال پہلے مکمل کرلیا، بی آرٹی تیار ہے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا جیسے ہی سگنل دیں گے افتتاح کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گذشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔ اکتوبر 2017ء میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو خیبر پختونخوا حکومت نے 6 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا جو  71 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔ 5 دسمبر 2019ء کو پشاور ہائی کورٹ نے بی آرٹی منصوبے سے متعلق اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کسی وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر یہ منصوبہ شروع کیا۔
خبر کا کوڈ : 879238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش