0
Tuesday 11 Aug 2020 07:18

اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی، وزیراعظم

اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہماری اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی ہے، اسی کی وجہ سے معیشت کے مختلف شعبے کھولے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر ابرہیم محمد صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماوَں کے درمیان کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مالدیپ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مالدیپ کا پاکستانی معیشت کی بحالی اور ٹورازم سیکٹر کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں، مالدیپ نے پاکستان میں انسانی زندگی کے تحفظ اور روزگار کی بحالی کے متعدد اقدامات کیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے معیشت کے مختلف شعبے کھولے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس طبی شعبے کی بہتری کے لیے وسائل کم ہیں، ترقی پذیر ممالک کو صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، قرضوں میں نرمی کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو کورونا کے اثرات سے بچانا ہے، جنوبی ایشیائی ممالک باہمی تعاون سے اپنے اقتصادی وسائل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کیلئے باہمی تعاوَن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ جبکہ صدر مالدیپ ابراہیم محمد صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم پاکستان سے فون پر ہونے والی گفتگو کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مزید فروغ کے لیے مددگار قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 879536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش