0
Wednesday 12 Aug 2020 19:13

تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مکاتب فکر کی حمایت حاصل کرینگے، پرویز الہیٰ

تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مکاتب فکر کی حمایت حاصل کرینگے، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سجادہ نشین حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے لاہور میں ظہور الہیٰ روڈ پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، چیئرمین کمیٹی پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد، محمد علیم، یعقوب سلطان اور شکیل سلطان بھی موجود تھے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مکاتب فکر کے علماء کی حمایت حاصل کی جائے گی، اس سلسلے میں مشاورت کا عمل جاری ہے، محرم الحرام کے بعد مزید مشاورت کی جائے گی۔ چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر جب کوئی کام شروع کیا جائے تو پھر اللہ تعالیٰ غیبی مدد بھی فرماتا ہے۔

صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے کہا کہ عوام کو آپ سے بڑی امیدیں ہیں، چودھری ظہورالٰہی شہید کے ساتھ ہماری بڑی محبت تھی، یقیناً آپ کے اس عمل سے ان کی روح کو بھی خوشی ملتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی میں دینی امور کے حوالے سے ہمیشہ کھل کر بات کی ہے، پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے کا خواب ایک دن ضرور پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دینی طبقات آپ کیساتھ کھڑے ہیں، نظریہ پاکستان اور اسلامی شعائر کیخلاف کتابوں پر پابندی لگا کر آپ نے بڑا احسن اقدام کیا ہے جسے دینی طبقہ فراموش نہیں کرسکتا۔
خبر کا کوڈ : 879753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش