0
Wednesday 26 Aug 2020 12:00

جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تحقیقات شروع

جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی مشترکہ ٹیم بڑی ہی سرگرمی کے ساتھ ارب پتی جہانگیر ترین کے معلوم اور نامعلوم اثاثوں کی تحقیقات میں مصروف ہے اور اس عمل کے دوران انہوں نے ایسے تمام سرکاری و نجی اداروں سے رابطہ کیا ہے جن کے پاس جہانگیر خان ترین (جے کے ٹی) کی دولت اور کاروبار کا ریکارڈ موجود ہے۔ جے کے ٹی کیخلاف منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کے الزامات کے تحت تقریباً 19 حکام اور نجی اداروں کو باضابطہ طور پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹس جاری کرتے وقت شوگر کمیشن 2020ء کی انکوائری رپورٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ جو معلومات طلب کی گئی ہیں ان میں تقریباً جے کے ٹی اور ان کے اردگرد موجود لوگوں کی ممکنہ طور پر ہر ملکیت شامل ہے۔  ایسے افراد میں ان کے اہل خانہ اور اہم ملازمین شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر نوٹسز میں جے کے ٹی سے وابستہ 22 افراد اور کمپنیوں کا ذکر شامل ہے۔ ایف آئی اے، ایس ای سی پی نے تمام بینک اکائونٹس، شیئرز، جائیدادوں، کمپنیوں اور ان کا تمام ریکارڈ، آمدنی اور ویلتھ ٹیکس کے ریٹرنز، آئوٹ ورڈ ریمیٹنس، فکسڈ ڈپازٹ، کریڈٹ کارڈز، رننگ فنانس، لاکرز کی تفصیلات وغیرہ شامل ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 882509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش