1
Thursday 3 Sep 2020 03:01

عراق، امریکی فوجی قافلے کے رستے میں بم دھماکہ

عراق، امریکی فوجی قافلے کے رستے میں بم دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراق کے جنوبی حصے میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جس کے باعث متعدد امریکی فوجی گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔ عراقی خبررساں ایجنسی الاعلام الامنی کے مطابق اس بم دھماکے کا شکار بننے والا قافلہ امریکی فوج کے لئے کام کرنے والی ایک مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کا تھا جبکہ ہونے والے دھماکے کے باعث ایک غیر فوجی شخص بھی زخمی ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ عراق کے جنوبی صوبے بابل میں ہوا ہے جس سے اسلحے اور فوجی سازوسامان کے حامل کئی ایک امریکی فوجی ٹرک تباہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے عراق کے اندر امریکی فوجی قافلوں کو ایسے ہی بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ عراق میں غیرقانونی طور پر موجود داعش کے ساتھ نام نہاد مقابلے کا امریکی فوجی اتحاد ان حادثات سے بچنے کے لئے اپنے فوجی سازوسامان کو اب مقامی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کرتا ہے تاہم عراقی مزاحمتکاروں کی جانب سے بھی اعلان کیا جا چکا ہے کہ ان کی جانب سے امریکی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے والی تمام مقامی کمپنیوں کو بھی قابض غیرملکی فوجیوں کے زمرے میں ہی شامل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 883935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش